منظوری مل گئی :پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروائے جائیں گے

منظوری مل گئی :پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروائے جائیں گے

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز یونائیٹڈ عرب امارات میں کروائے جانے کی منظوری مل چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروائے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کروانے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا انعقاد 4 جون سے شروع کیا جائے گا تاہم بیشتر انٹرنیشنل کھلاڑی اور انٹرنیشنل کوچز کرونا وبا کے باعث پاکستان سوپر لیگ کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ جب کہ اس حوالے سے فرنچائز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان بات ہونا ابھی باقی ہے۔

ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ میں موجود فرنچائزز کے مالکان کے ساتھ آن لائن اجلاس میں دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے حوالے سے انتظامات کی حتمی شکل دی جانے کے متعلق بات کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اجازت مل چکی ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے رستے میں آنے والی تمام تر رکاوٹیں ختم ہوچکی ہیں ہم بہت خوش ہیں اور ایونٹ کے باقی میچز کروانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

وسیم خان کی جانب سے متحدہ عرب امارات حکومت، نیشنل ایمرجنسی کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، یونائیٹڈ عرب امارات کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس نسل کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جن کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے رستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھرپور ساتھ دیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *