مشہور کرکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات، چور قیمتی سامان لے کر فرار

مشہور کرکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات،  چور قیمتی سامان لے کر فرار

ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام پذیر ایک مشہور ٹیسٹ کرکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ چور موبائل فون سمیت نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے۔ ڈکیتی کے دوران چوروں نے اعزاز چیمہ کے بیٹے پر پستول تان کر نقدی اور موبائل فون لیے اور فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا گھر لاہور میں کنال روڈ پر موجود ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہے۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران وہ گھر سے باہر تھے۔ چوروں نے پہلے ہمسایوں کے گھر میں ڈکیتی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بھی اسی وقت شاپنگ کر کے گھر کے دروازے پر پہنچی تھی کہ چور بھی پستول تان کر ان کے ساتھ ہیں میرے گھر میں گھس گئے۔

دوران گفتگو اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی تعداد چھ تھی لیکن میرے گھر میں صرف دو ڈاکو آئے تھے۔ جن میں سے ایک ڈاکو نے میرے بیٹے پر پستول تان رکھی تھی۔ ڈاکوؤں نے میری اہلیہ سے موبائل فون چھین لیا اور نقدی لے کر گھر سے فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ اعزاز چیمہ کی درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور چوروں کی تلاش کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *