آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے دوپاکستانی پلیئرز کے نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ماہ اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےماہ اپریل کے پلیئر آف دی منتھ کے لئے ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے، شارٹ لسٹ کئے گئے پلیئرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر فخرزمان شامل ہیں، اس کے علاوہ آئی سی سی نے نیپال کے بلے باز کوشال کو بھی شارٹ لسٹ کیا ہے جنہوں نے اس ماہ دو سو اٹھہتر رنز بنائے تھے۔

کپتان بابراعظم کے لئے پچھلہ مہینہ شاندار رہا تھا، جہاں مایہ ناز بلے باز بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے نمبر ون کی پوزیشن چھین کر نمبر ون او ڈی آئی بیٹسمیں بن گئے ہیں ، ماہ اپریل میں ہی بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جما چکے ہیں

قوم ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میں شاندار سنچری سمیت ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ وننگ چورانوے رنز بنا کر شائقین کے دل جیت لیے

فخر زمان نے اپریل میں دو سنچریاں بنائیں جس میں ایک سو ترانوے رنز کی دھواں دار ریکارڈ ساز اننگز بھی شامل تھی۔

یہ پہلا موقع ہے جب یکے بعد دیگرے دو پاکستانی بلے باز آئی سی سی کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کےلئے منتخب کئے گئے ہیں،آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان 10 مئی بروز پیر کو کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سال 2021 کے آغاز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو دیکھتے ہوے نئے ایوارڈز متعارف کرائے تھے، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل تھا، پلئیر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے حقدار کھلاڑی کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں