ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کو کرونا وائرس کے کیسز کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سامنے آنے کے بعد ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کی جانب سے بھی یہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ بھارت میں منعقد ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی یونائیٹڈ عرب امارات میں منتقل کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے کی تیسری لہر کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ آئی پی ایل کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کو سامنے رکھتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے یہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ اکتوبر نومبر میں بھارت کے اندر طے شدہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو یونائیٹڈ عرب امارات منتقل کیا جارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں بھی کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بھارت میں موجودگی کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس سے کے تباہ کن حالات میں بھارت کے اندر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت سے یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کروانے کے لیے آئی سی سی حکام کی جانب سے یو اے ای بورڈ سے رابطے جاری ہیں اور ان کے درمیان معاملات 80 سے 90 فیصد تک طے پا چکے ہیں۔
دوسری جانب اس سے حکام اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی بھارت سے یونائیٹڈ عرب امارات میں منتقلی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی حکام اور بھارتی بورڈ کے درمیان اس معاملہ پر گفتگو آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے بہت جلد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بھارت سے یونائیٹڈ عرب امارات میں منتقلی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔