انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2023 میں بڑی تبدیلی کرنے کا سوچ لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2023 میں بڑی تبدیلی کرنے کا سوچ لیا

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2030 میں ہونے والے بڑے ایونٹ کرکٹ ورلڈ کپ میں زیادہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 میں ٹیمیں بڑھانے کے متعلق کہا گیا ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیا کریں۔ اس بات کی ورلڈ باڈی کی جانب سے غیر ملکی ویب سائٹس کو تصدیق کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بڑے یونٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ہر پانچ سال بعد کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دس ٹیموں کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔ تاہم آئی سی سی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2023 سے 2031 تک کے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیا کریں گی

یاد رہے کہ گزشتہ 2003 ،2007 اور 2011 کے ورلڈ کپ میں بھی 14 ٹیمیں حصہ لے چکی ہیں۔ 2003 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جیتا تھا اور 2007 میں بھی آسٹریلیا کی جانب سے اس اعزاز کو حاصل کیا گیا تھا تاہم 2011 کے ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کیا گیا تھا جس کے اعزاز کا دفاع بھی بھارت نے ہی کیا تھا۔ بھارت نے سری لنکا کو فائنل میچ میں ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *