ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور زمبابوے ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان ولیمز گزشتہ روز ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پہلا ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے عندیہ جاری کیا گیا ہے کہ زنبابوی کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بینچ اسٹرینتھ کو بھی موقع دیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں وسیم جونیئر اور دانش عزیز کو بھی موقع دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام کروایا جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔ اس میچ کو پاکستان کے مشہور اسپورٹس چینلز پر لائیو نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چند روز قبل ساؤتھ افریقہ میں موجود تھی۔ ساؤتھ افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلی تھی۔ جن میں کامیاب ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ساتھ شیڈول میچز کھیلنے کے لیے زمبابوے روانہ ہوگئی تھی۔