لاہور قلندر کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے یانہیں؟ آفیشلز نے بڑا اعلان کردیا

لاہور قلندر کے غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے یانہیں؟  آفیشلز نے بڑا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی بھر لی ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سمِت پٹیل پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے بھی اعلان کر دیا گیا ہے کہ بین ڈنک، کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سمِت پٹیل پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر آپ لاہور کی جانب سے بیان سامنے آیا ہےکہ لاہور قلندرکے تمام غیرملکی کھلاڑیوں نے لاہور آنے کے لیے گرین سگنل دیا ہے ،بین ڈنک اور کرس لین کے ساتھ ڈیوڈویزے اور سمت پٹیل بھی لاہور آئیں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو شیڈول ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کے میچز کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ملتوی کردیے گئے تھے۔ اب چونکہ کرونا وائرس کافی کنٹرول میں ہے تو پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *