متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اچانک سوشل میڈیا سے غائب ہو گئ ہیں جس کی وجہ سے انکے پرستار پریشان ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اچانک سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں ان کے مداح پریشان ہیں
خیال رہے کہ ان کی آخری ویڈیو جو وائرل ہوئی تھی اس میں انہوں نے مفتی قوی کو تھپڑ مارا تھا
سوشل میڈیا پر تھپڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی قوی کی سرگرمیاں ختم ہو گئی تھیں بتایا گیا تھا کہ مفتی قوی کے اہل خانہ نے ان پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں اسی ویڈیو کی وجہ سے حریم شاہ بھی غائب ہیں قیاس آرائی ہے کہ ان پر بھی پابندیاں ہونگی
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا تھا جس کی تصدیق مفتی قوی نے بھی کی تھی تھپڑ مارنے کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ مفتی قوی ٹک ٹاک سٹار سے نازیبا گفتگو کررہے تھے
ٹک ٹاک حریم شاہ سیاسی شخصیات کی وجہ سے کافی مشہور ہوچکی ہیں