متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اچانک سوشل میڈیا سے غائب ہو گئ ہیں جس کی وجہ سے انکے پرستار پریشان ہوگئے ہیں
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اچانک سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں ان کے مداح پریشان ہیں
خیال رہے کہ ان کی آخری ویڈیو جو وائرل ہوئی تھی اس میں انہوں نے مفتی قوی کو تھپڑ مارا تھا
سوشل میڈیا پر تھپڑ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی قوی کی سرگرمیاں ختم ہو گئی تھیں بتایا گیا تھا کہ مفتی قوی کے اہل خانہ نے ان پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں اسی ویڈیو کی وجہ سے حریم شاہ بھی غائب ہیں قیاس آرائی ہے کہ ان پر بھی پابندیاں ہونگی
واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے مفتی قوی کو تھپڑ رسید کیا تھا جس کی تصدیق مفتی قوی نے بھی کی تھی تھپڑ مارنے کی وجہ یہ سامنے آئی تھی کہ مفتی قوی ٹک ٹاک سٹار سے نازیبا گفتگو کررہے تھے
ٹک ٹاک حریم شاہ سیاسی شخصیات کی وجہ سے کافی مشہور ہوچکی ہیں
اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ دیگر شوبز کی شخصیات نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا
احتجاج میں پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان شہریار منور نادیہ حسین صنم جنگ فلک شبیر جبران ناصر اور سیاسی کارکن فاروق ستار سمیت عوام کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا
لیکن سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے بغیر دوپٹے کے شمولیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے
سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے فنکاروں کی اس جدوجہد کو سراہا وہیں لوگوں نے تنقید بھی کی کہ ماہرہ خان بغیردوپٹے کے احتجاج میں شریک کیوں ہوئیں
کچھ لوگوں نے کہا کہ آپ مسلمان ہیں آپ کا دوپٹہ کہاں ہے کچھ لوگوں نےیہ کہا کہ آپ کا دوپٹہ کہاں ہے آپ کی پکڑ ہوگی
تنقید کو حد سے بڑھتے دیکھ کر یاسرحسین اور اداکار احمدعلی بٹ ماہرہ خان کی حمایت میں میدان میں آۂے اور تنقید کرنے والوں کوجواب دیا کہ جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آتا ان کو عقل کہاں سے نظرآۂے گی
انہوں نے کہا کہ شرم عورت کے لباس میں نہیں اپنی نگاہوں میں ڈھونڈو یاسرحسین نے یہ بھی کہا کہ کپڑوں سے نکل کر اصل مسئلے پربات کرو خدا کا خوف کرو
ذرائع کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر پنجابی گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر پنجابی اور لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیا عارف گزشتہ رات لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے تھی۔ تاہم گزشتہ رات انہیں لاہور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نجی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ معروف گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھی۔ انہیں دو گھنٹے پہلے اسپتال میں لایا گیا تھا تاہم کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سنبل شاہد بھی کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
یاد رہے کہ دونوں وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ملک پاکستان میں ہزاروں مثبت کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں اور سیکڑوں افراد روزانہ موت کے آغوش میں سوتے جا رہے ہیں۔ تاہم این سی او سی کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ملک پاکستان کے زیادہ تر علاقوں میں کرونا ایس پیز پر عملدرآمد جاری ہے تاہم کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔
پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ثابت ہوئی ہے آج اداکارہ سنبل شاہد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئيں۔
اداکارہ سنبل گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہوئین اور 22 اپريل کو انہیں وينٹی ليٹر پر منتقل کیا گيا تھا۔
واضح رہے کہ سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن جبکہ زارا عباس کی خالہ ہيں۔
خیال رہے کہ اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیا کورونا وائرس کا شکار ہوئیں
گلوکار جواد احمد میں بھی پچھلے دنوں دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے
سال 2020 میں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن اور علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
نومبر کے آخر میں اداکار بہروز سبزواری میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
ترکی نے پاکستانی اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا ہے
عمران عباس نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوۓ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ حکومت ترکی اور وزارت مذہبی امورٰ دیانت ٰ نے مجھے خیر سگالی سفیر مقرر کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ وہ اس ہفتے ترکی کے اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت مختلف افریقی ممالک کا دورہ کریں گے جہاں کھانے اور پینے کی اشیا سمیت ضروریات زندگی کی بنیادی چیزوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں قرآن پاک بطور تحائف بھی مسلمانوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
انکی پوسٹ پر بڑی تعداد نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے واضح رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں ترکی میں پاکستان کے لیے رمضان ٹرانسمیشن بھی کر رہے ہیں
ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی ہے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے شوبز کے اک اور اداکار اس وباء کا شکار ہوگۓ ہیں معروف اداکار سمیع خان کورونا وباء کا شکار ہوگئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر کردی سمیع خان سے پہلے گلوکار جواد احمد، آمنہ الیاس، صوبیہ خان سمیت متعدد شوبز ستارے بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں
انہوں نے اپنے پیغام میں قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔
اداکار نے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے، آمین، آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے مطابق مریضوں کی تعداد 734,423ہوگئی ہے جبکہ اموات15,754اور صحت یاب افراد کی تعداد 641,912 ہوگئی ہے
اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بلاگر عظیم خان سے شادی نہیں کر رہی ہیں
ان کے الفاظ تھے “مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے میں اور عظیم اب شادی نہیں کریں گے امید ہے آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں اور عظیم کبھی نہیں ملے بس فون پر راطےمیں رہے ہیں
خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوۓ کہا تھا کہ وہ اور عظیم شادی کرنے والے ہیں لیکن آج انہوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا ہے
ان کی پوسٹ کے بعد عظیم خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے عظیم خان نے پوسٹ کرتے ہوے بتایا کہ صبا قمر نے میری طرف سے کچھ بھی نہیں لکھا اور ہاں یہ میری غلطی ہے
عظیم خان ایک معروف بلاگر ہیں صبا قمر اور عظیم خان کبھی نہیں ملےہیں
حرا اور ان کے شوہر مانی اک ٹی وی شو میں شریک ہوۓ اور کہا کہ ہماری فردوس عاشق اعوان کو چاہیے کہ یہ گیمز کھیلیں اور سیاست نہ کریں
مانی نے دوران شو کہا کہ معاون خصوصی کو چاہیے کہ وہ مریم نواز کے میک اپ آرٹسٹ سے میک اپ کروائیں کیوں کہ مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ اچھا ہے۔
دوسری جانب حرا کا کہنا تھا کہ ہر عورت گھر میں مریم نواز سے جل رہی ہے کیوں کہ اس کا شوہر مریم نواز کو دیکھ کر سوال کرتا ہے کہ اس نے منہ پر کروایا کیا ہے۔
مانی نے کہا کہ عام طور پر ہر شوہر سادہ جبکہ ہر بیوی مریم نواز کی طرح اپ ٹو ڈیٹ رہتی ہے