بلوچستان کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کورونا میں مبتلا

بلوچستان کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے کورونا میں مبتلا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے رکن نصر اللہ زیرے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کا کہنا ہے کہ انہوں گزشتہ دنوں میں کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آنے پر وہ اپنے گھر میں آئسولیٹ ہوگئے ہیں۔

نصر اللہ زیرے کا تعلق مشہور سیاسی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں کئی منتخب نمائندے اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں بیشتر صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 41 افراد کا انتقال بھی ہوا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *