کورونا ویکسین لگوانے والے ممالک میں پاکستان 34 نمبر پر موجود، فواد چوہدری کا بیان

کورونا ویکسین لگوانے والے ممالک میں پاکستان 34 نمبر پر موجود، فواد چوہدری کا بیان

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے پوری دنیا میں کرونا ویکسین لگانے والے ممالک میں پاکستان 34 نمبر پر موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک پانچ اعشاریہ پانچ (5.5) ملین افراد کو کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و چوہدری کی جانب سے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس موجود ہونے کے باوجود ملک پاکستان کی شرح نمو 3.94 فیصد ہے۔

اربن اکانومی سے رورل اکانومی تک منتقل ہونے والی رقم کے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تقریبا گیارہ سو ارب روپے اربن اکانومی سے رورل اکانومی تک منتقل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سال پاکستان میں چار بمپر فصل پیدا ہوئی۔ بہت سے کسانوں کی جانب سے ٹرکٹر خریدے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کرونا وائرس کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے دنوں میں پاکستان کا ردعمل پوری دنیا سے منفرد رہا ہے۔ جنرل اسمبلی کے صدر کی جانب سے کرونا وائرس کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو مثالی قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کہ پاکستان میں اس وقت کرونا ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد پانچ عشاریہ پانچ ملین ہے۔ ہم بہت کرونا ویکسین کے متعلق جلد اپنے اہداف کو حاصل کر لیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *