خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ، پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ، پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں موجود تمام مستحق خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل پروٹیکشن کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے تمام مستحق خواجہ سراؤں کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں سوشل پروٹیکشن کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو بھی پنجاب حکومت ماہانہ وظیفہ مہیا کرے گی۔

گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ڈنڈا لے کر سیاسی ڈاکو کے پیچھے پڑ چکی ہے۔ پاکستان کے تمام چھوٹو موٹو گینگ زیر نظر ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اب دو گروپس میں تقسیم ہو چکی ہے۔ اب ان گروپس کی دال جوتوں میں بٹنے لگ گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے گروپس کے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر چھوٹے موٹے گروپس کے میچ چلتے رہیں گے لیکن اگر اپوزیشن سے میچ کھیلنا پڑا تو پوری تحریک انصاف اکٹھی ہو جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *