آئی جی پنجاب کا بڑا قدم : کرپشن میں ملوث دو افسران کو معطل کر دیا

آئی جی پنجاب کا بڑا قدم : کرپشن میں ملوث  دو افسران کو معطل کر دیا

ایس پی سیکیورٹی سردار موہن نے 5 ماہ بعد پولیس چوکی پر قبضہ کروانے کی تفصیلی انکوئری مکمل کر کے آئی جی پنجاب کو ارسال کر دی

انکوائری کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ابرار شاہ گناہ گار ہیں آئی جی پنجاب نے کرپشن میں ملوث دونوں افسران کو معطل کر دیا

ایس پی سیکیورٹی سردار موہن نے کہا کہ دونوں افسران نے ملی بھگت سے پولیس چوکی پر قبضہ کروایا فیصلہ کیاگیا ہے کہ دونوں پولیس افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

شواہد ملے ہیں کہ چوکی پر قبضہ کروانے میں ایل ڈی اے کا عملہ بھی ملوث ہے ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعید نے چوکی کے جعلی دستاویزات دیے

رپورٹ میں ایس پی کا کہنا تھا کہ اکرم سعید کی انکوائری رپورٹ ایل ڈی حکام کو بھجوا دی گئی ہے امکان ہے کہ کرپشن میں ملوث دونوں افسران ڈی ایس پی ذوالفقار بٹ اور ایس ایچ او ابرار شاہ کو عہدے سے برخاست کر دیا جائے گا

دونوں افراد نے بھاری رشوت کے عوض پولیس چوکی پرائیویٹ افراد کو بیچ دی تھی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *