عدالت نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا

عدالت نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا

ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیر پور کے رجسٹرار کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کی جانب سے لاکالجز میں امتحانات نہ ہونے کے حوالے سے اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں آج لا کالجز میں امتحانات میں نہ ہونے کے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ کیس کی سماعت جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس آفتاب احمد گورڑ نئے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت کے حکم کی تین بار خلاف ورزی کرنے والے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے رجسٹرار کو تین بار عدالت میں پیش ہونے کے لیے حکم بھیجا گیا تھا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ جس پر عدالت کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران لاکالجز کے سٹوڈنٹس کے وکیل علی رضا بلوچ کی جانب سے بتایا گیا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی سے منسلک تمام لاکالجز کے تین سال کے دوران کوئی بھی امتحان نہیں ہوا مگر سٹوڈنٹ سے فیس کی مد میں کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی جانب سےسینکڑوں اسٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹس کے وکیل علی رضا بلوچ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ جن اسٹوڈنٹس نے کیس عدالت میں دائر کیا ہے ان کو اب یونیورسٹی کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *