این سی او سی نے سیاحتی مقامات کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
این سی او سی نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو 24 مئی سے ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اعلامیے میں پابند کیا گیا کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز انتظامیہ سیاحوں سے شناختی کارڈ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی طلب کریں گے جس کے بغیر 50سال اور زائد عمر کے افراد کےلیے کمرہ بک نہیں ہوگا
یکم جولائی کے بعد 40 سال اور زائد عمر افراد کو بھی بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کمرہ نہیں دیا جاۓ گا
ایک کمرہ ایک ہی بندے کےلیے یا دو بڑے افراد اور بچوں کےلیے بک کیا جا سکتا ہےغیرملکی سیاحوں کےلیے ٹیسٹ لازمی ہوگا
سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر ضرور استعمال کریں گے
این سی او سی نے متعلقہ اداروں کو ایس او پیز پر عمل در آمد کےلیے جرمانے اور دیگر سزائیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کیے گئے اور 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس میں سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے
پنجاب میں کیسز کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار ہے جن میں 9 ہزار 738 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں