2023 کے الیکشن سے پہلے حکومت کہیں جائے گی یا نہیں؟ چوہدری سرور نے پیغام جاری کر دیا

2023 کے الیکشن سے پہلے حکومت کہیں جائے گی یا نہیں؟ چوہدری سرور نے پیغام جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے حکومت کے آئینی مدت پوری کرنے کے حوالے سے اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنی آئینی مدت کو پورا کرے گی۔ 2023 کے الیکشن نہ ہی وقت سے پہلے ہوں گے اور نہ ہی حکومت پاکستان کہیں جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور فلاح میں استحکام کے لیے تمام تر ادارے ایک پیج پر موجود ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ملک پاکستان کا معاشی دیوالیہ ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں او کے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے مثالی کردار ادا کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت مزید بہتر ہوگی۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک حقیقی لیڈر ہیں وہ کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئینگے۔ پاکستان تحریک انصاف ووٹوں کی مدد سے اقتدار میں آئی تھی۔ عوام اب بھی ہمارے ساتھ ہے۔ پاکستان سفارتی اور معیشت کے ساتھ ساتھ ہر شعبے میں آگے بڑھتا جا رہا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے متعلق بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان کے باعث ترسیلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احساس اور ہیلتھ کارڈ پروگرامز حکومت غریب دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *