ذرائع کے مطابق کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ کا یہ معاملہ کراچی میں موجود ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس کھڈا مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ کا معاملہ غلط گاڑی پارک کرنے کی وجہ سے معمولی تلخ کلامی کے بعد شروع ہوا۔ معمولی تلخ کلامی کے دوران سکیورٹی گارڈ کی جانب سے غصے میں آ کر فائرنگ کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈبل کیبن گاڑی میں موجود شخص بلاول کی جانب سے دوسرے شخص کو غلط موٹرسائیکل پارک کرنے پر موٹرسائیکل کو ایک طرف کرنے کے لیے ہارن دیا گیا اور اس کے بعد گاڑی سے ایک گارڈ اتر کر نیچے آیا اور اس نے موٹر سائیکل سوار کے ساتھ تلخ کلامی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق تلخ کلامی کرتے کرتے گاڑ کی جانب سے فائرنگ کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایک گولی موٹر سائیکل سوار اور دوسری گولی فقیر خاتون کو لگ گئی۔ واقعہ کے بعد گارڈ اور گاڑی میں سوار شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم واقعے پر موجود عوام کی جانب سے انھیں پکڑ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گارڈ جس کا نام زیشان ہے، اسے تھانے منتقل کردیا اور زخمی موٹرسائیکل سوار اور فقیر خاتون کو نزدیک اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔