ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ریلوے ڈیپارٹمنٹ میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں حکم جاری کیا گیا ہے کہ بتایا جاۓ کے ریلوے ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ہوٹل ملازمین کی تعداد کتنی ہے؟ کتنے ملازمین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور کتنے ملازمین غیرحاضر رہتے ہیں؟
ان تمام ملازمین کے متعلق تحقیقات مکمل کر کے جمع کروائی جائے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے ملازمین کے متعلق تحقیقات مکمل کرنے کے لیے نو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ یہ نو کمیٹیاں ریلوے ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرنے والے مستقل کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے کوائف اکٹھے کریں گی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹیوں کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ تمام تر ریلوے ملازمین کو ذاتی طور پر ملا جائے اور تحقیقاتی رپورٹس کو 25 میں تک جمع کروایا جائے۔ اس سلسلے میں ریلوے وزیر کی جانب سے ڈویژنل آفیسر ز کے نام پیغام بھیجا گیا ہے کہ وہ ریلوے ملازمین کے کوائف اکٹھے کرنے میں کمیٹیوں کی معاونت کریں۔
ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو ملازمت کرتا ہے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے وہ ملازمت پر باقی رہے گا جب کے غیر حاضر افراد کو گھر بھیج دیا جائے گا۔