ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے نامزدہ کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف چینی اسکینڈل کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں
ذرائع کے مطابق علی ظفر ایڈوکیٹ نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے سفارشات تحریر کرنے کا کام کر رہے ہیں
علی ظفر ایڈوکیٹ یہ کام چند دن میں مکمل کر لیں گے اور رواں ہفتے کے آخر یا آگلے ہفتے کے شروع میں رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دیں گے
تفصیلات کے مطابق علی ظفر ایڈوکیٹ نے ترین گروپ کے وکلاء اور دیگر شخصیات سے اس سلسلے میں ملاقات کی ان سے انکا مؤقف معلوم کیا مزید انہوں نے ایف آئی اے اور دیگر حکومتی اداروں سے بھی انٹرویو کے ذریعے حقائق معلوم کیے
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ سے ملاقات کے بعد سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کو ٹاسک دیا تھا کہ وہ غیرجانبدارانہ رپورٹ پیش کریں