ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر بارکھان میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں تین سگے بھائیوں سمیت 6 افراد قتل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہر بارکھان کے نواحی گاؤں میں زمینی تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کی وجہ سے تین سگے بھائیوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بارکھان میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے چھ افراد کا قتل ہونے کے ساتھ ساتھ چار افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لاشوں اور زخمی افراد کو سول اسپتال بارکھان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول اسپتال بارکھان میں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ کی موجودہ رپورٹ کو سامنے رکھ کر کارروائی کی جا رہی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔