تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق سعد رضوی کی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا درخواست حافظ سعد رضوی کے چچا کی جانب سے دائر کی گئی
درخواست میں سی ڈی لاہور سی سی پی اوسپریڈینٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حافظ سعد رضوی کی گرفتاری غیر قانونی تھی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی مگر کوئی وجہ نہ ملی ایس ایچ او نے گرفتاری کی وجہ بتانے سے احتراز برتا یہ کہا گیا تھا کہ سعد رضوی کو ایک ماہ بعد رہا کر دیا جاۂے گا لیکن ابھی تک رہا نہیں کیا گیا
خیال رہے کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے مطالبے پر ٹی ایل پی نے مارچ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ٹی ایل پی سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے شروع ہوۓ حکومت پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی جائیداد منجمد کرتے ہوئے ان کا نام دہشت گردوں کی فہرست کے شیڈول فورتھ میں شامل کرلیا تھا جب کہ نیکٹا نے بھی ٹی ایل پی کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا تھا