آئندہ جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاۂے ، شہباز شریف کی تجویز

آئندہ جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاۂے ، شہباز شریف کی تجویز

شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ آئندہ جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاۂے

انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مقدمہ آگے بڑھ کر لڑا جاۂے

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تجویز دی کہ آئندہ جمعہ یوم القدس کے طور پر منایا جاۂے انہوں نے فلسطین کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ فلسطین کا مقدمہ آگے بڑھ کر لڑا جاۓ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام آج تک ممکن نہ ہوا ان کا کہنا تھا کی فلسطینیوں پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اسرائیل اور بھارت کے ظلم و بربریت میں بہت مماثلت ہے انکا کہناتھا کہ فلسطین اور کشمیر میں ظلم ہورہا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر حملے کر رہی ہے انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوۂے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر رکھی یے مکمل لاک ڈاؤن کی صورتحال ہے ہم اس سب کی مذمت کرتے ہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا تھا

خیال رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ کشیدگی کا آغاز ہوا

غزہ میں صحت کے حکام کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملوں میں 16 خواتین اور 10 بچوں سمیت مزید 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہونے والی اموات کی تعداد 192 ہوگئی جبکہ 1230 افراد زخمی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *