ذرائع کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی جانب سے فلسطین کے موجودہ حالات کے پیش نظر یہودیوں کے خلاف ایک ٹویٹ کی گئی تھی جسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈلیٹ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقوں بالخصوص غزہ پر خطرناک راکٹ سے فضائی حملے کیے جارہے ہیں۔ ان فضائی حملوں کے سبب فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی تعداد 148 ہو چکی ہے۔ فلسطین کی اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی جانب سے یہودیوں کے خلاف ایک ٹویٹ کی گئی تھی۔ جسے ٹوئٹر کی جانب سے ڈلیٹ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وینا ملک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہودیوں کے خلاف لکھا گیا تھا کہ جرمن نازی ایڈولف ہٹلر نے کہا تھا کہ میں دنیا کے تمام یہودیوں کو قتل کر سکتا تھا تاہم میں نے کچھ یہودیوں کو قتل نہیں کیا تھا تاکہ دنیا دیکھ سکے کہ یہودیوں کو میں نے قتل کیوں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق وینا ملک کی جانب سے جیسے ہی یہودیوں کے خلاف ٹوئٹر پر یہ پوسٹ شیئر کی گئی تو ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے فورا سے ڈلیٹ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین پر کئے گئے راکٹ حملوں کے باعث 148 کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی تعداد بالترتیب 41 اور 23 ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے پاکستانی اداکار فیروز خان کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ جس میں ایک روتے ہوئے ایک آدمی کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے چار بیٹے اسرائیل کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔