موڑ کاٹتے وقت گاڑی نہر میں جاگری، بڑا جانی نقصان ہو گیا

موڑ کاٹتے وقت گاڑی نہر میں جاگری، بڑا جانی نقصان ہو گیا

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک نہایت افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کو نہ سنبھال سکا اور گاڑی نہر میں جاگری جس سے 11افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر جاتے ہوئے شیخوپورہ کے قریب ایک گاڑی سنبھل نہ سکی اور نہر میں جاگری ہے۔ نہر میں گر کر ڈوبنے سے گیارہ افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ خانقاہ ڈوگراں کے قریب گاڑی کا موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ انتقال کرنے والے افراد میں 7 بچے تین عورتیں اور ایک مرد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق میں اعلی نہر میں گرنے والی گاڑی کے حادثے میں انتقال کر جانے والے افراد کی شناخت سامنے آ چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کہ نہر میں گرنے سے انتقال کرنے والے افراد میں بیالیس سالہ افضل، افضل کی اہلیہ سعودیہ اور ان کے پانچ بچے شامل تھے۔ افضل کی اہلیہ کی عمر 40 سال بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے بچوں میں 13سالہ ہریرہ،11 سالہ سعد، 9 سالہ حسن، 6 سالہ حسین اور چاند شامل ہیں۔ کار حادثے میں انتقال کرنے والے شوہر بیوی اور 5 بچے سمیت افضل کی والدہ اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔ افضل کی والدہ منور بی بی کی عمر ستر سال جبکہ ان کی بیٹی مدیحہ کی عمر 35 سال بتائی جا رہی ہے۔ انتقال کرنے والوں میں مدیحہ عمران کا بیٹا سبحان بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری فیملی مدیحہ عمران کو اس کے گھر چھوڑنے کے لیے جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ اور خانقاہ ڈوگراں کی امدادی ٹیموں کی جانب سے لاشوں کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *