ذرائع کے مطابق پاکستانی علماءکرام کی جانب سے 14 مئی کو فلسطینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے پاکی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان ہر سے علماء کرام کی اپیل پر چودہ میں جمعۃ المبارک کے دن یوم فلسطین منانے کا اعلان کرتے ہیں اور اسرائیلی مظالم اور تشدد کی بھرپور مذمت کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فلسطین میں ہونے والے ظلم اور تشدد پر پوری دنیا کے ممالک سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا طاہر اشرفی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ نہایت کامیاب رہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین تعلقات کو نئی جہت اور قوت ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے مذہبی امور نگی کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا فلسطین میں ہونے والے ظلم اور تشدد پر خاموش کیوں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی بہت سی سیاسی قیادتوں سے ملاقات کی گئی۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے توہین رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اسلاموفوبیا کے متعلق سیاسی کو آگاہ کیا اور تبادلہ خیال کیا۔