پاکستانی ایئرپورٹس پر کتوں سے بڑا کام لینے کی تیاری مکمل

پاکستانی ایئرپورٹس پر کتوں سے بڑا کام لینے کی تیاری مکمل

ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایئر پورٹس پر کتوں سے بڑا کام لینے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے تربیت یافتہ کتوں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے کتوں کی ٹیم کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کتوں کی ٹیم کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر تعیناتی کے لیے خاص انتظامات کو مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے پہلے ایک عرب ملک بھی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی اور شناخت کے لئے تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ عرب امارات کی جانب سے کتوں کی ایک ٹیم کو متعارف کروایا گیا ہے جو کہ کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت اور نشاندہی کے لیے تربیت یافتہ ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق کتوں کی ٹیم کو متعارف کروانے کا آئیڈیا یونائیٹڈ عرب امارات( یو اے ای) کے وزارت داخلہ نے دیا ہے

یاد رہے کہ کچھ روز قبل نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اس نے شہد کی مکھیوں کو کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی شناخت کے لیے تربیت دی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ لوگوں میں کرونا وائرس کی شناخت کے بعد مکھیوں کو میٹھا شربت پیش کیا جاتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *