پنجاب حکومت نے چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا

پنجاب حکومت نے چھٹیوں سے متعلق نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر لاک ڈاؤن سےمتعلق نیا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ شہروں میں ٹرانسپورٹ کی اجازت آج شام 6 بجے تک ہے، آج شام 6 بجے سے15 مئی تک بند کردی جاۓ گی تمام ٹرانسپورٹ بین الصوبائی اور بین اضلاعی بند ہو گی

یہ بھی کہا گیا ہے کہ رکشہ ، ٹیکسیز ،پرائیویٹ گاڑیوں کو50فیصد مسافروں کیساتھ ایس و پیز کے تحت سفر کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں اعلان کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام مارکیٹس بند رہیں گی اور چاند رات بازاروں ،مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے اسٹالز پر بھی پابندی ہوگی

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ،تندور ، دودھ دہی کی دکانیں 24 گھنٹے کھلے رکھنےکی اجازت ہوگی تاہم گروسری اسٹورز ،کریانہ ،بیکری،آٹا چکیاں ، مٹھائی ،پھل ،سبزی ،گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے تمام پارک اور سیرو تفریح والےمقامات اور سرگرمیوں پرپابندی ہوگی ، اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرین سروس 70فیصدمسافروں کے ساتھ جاری رہےگی ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *