آرمی چیف نے آج دورہ افغانستان کیا ہے جس کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا کہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا ہے
انہوں نے بتایا کہ افغانستانی دورے میں آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے تفصیلی ملاقات کی،اہم ترین ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد افغان صدر نے بامقصدبات چیت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثربارڈر مینجمنٹ پربھی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور خطےمیں امن ہے،پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہےگا۔