ذرائع کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس میں مبتلا ہیلتھ ورکرز میں ڈاکٹروں کی تعداد 9631 اور نرسز کی تعداد 2313 جبکہ دوسرے میڈیکل اسٹاف کی تعداد 4187 ہو چکی ہے۔ وزیر صحت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں ہیلتھ ورکرز جو کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ان کی تعداد 16 ہزار 131 ہو چکی ہے۔ گزشتہ ایک دن میں سات ہیلتھ ورکرز کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ ایک جان کی بازی ہار گیا۔
وزیر صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان میں اب تک کرونا وائرس کی بدولت انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 156 ہو چکی ہے جبکہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 15438 ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے اور کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرنے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد سندھ سے تعلق رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 5413 ہے جب کہ کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 54 ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے المرکز کی تعداد 3377 ہے جب کہ کرونا وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 28 ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3879 ہے جب کہ کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 82 ہے۔