سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لئے اہم خوشخبری کا اعلان کر دیا

سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لئے اہم خوشخبری کا اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق سول ایسوسی ایشن اتھارٹی بورڈ کی جانب سے ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھانے کا مطالبہ مان لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کی جانب سے گزشتہ روز تنخواہوں کے اضافے کے لیے احتجاج کیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے سول ایسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ملازمین کے مطالبات کو مان کر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسوسی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ادارے کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا تاہم دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی سعد میں ایوب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ادارے کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے متعلق وزیر خزانہ کو اطلاع دی جا چکی ہے۔ وزیر خزانہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی باضابطہ منظوری کے بعد ادارے کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں فوری طور پر اضافہ کر دیا جائے گا۔

ترجمان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایس جی 1 تا 11 تک کے ملازمین کو بورڈ کی جانب سے فوری طور پر پچاس ہزار روپیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کی تنخواہوں میں منظوری کے بعد تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی مزید رقم بھی ایڈجسٹ کر دی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *