ذرائع کے مطابق پشاور میں ٹول پلازہ کے پاس ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کی جانب سے گاڑی روکنے کی کوشش پر نوجوان کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار کو گاڑی کے نیچے دے کر کچل دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے ٹول پلازہ کے پاس گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے پولیس اہلکار موجود تھے۔ تبھی ایک سفید رنگ کی کار آتی دیکھائی دی جس کو ایک پولیس اہلکار نے روکنے کی کوشش کی تاہم ڈرائیور کی جانب سےگاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکار پر ہی چڑھا کر اسے کچل دیا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار سڑک کی بائیں جانب ہو کر کھڑا تھا اور گاڑی کو روکنے کا اشارہ کر رہا تھا تاہم ڈرائیور کی جانب سے گاڑی کو تھوڑا سا موڑ کر ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ گاڑی اسلام آباد سے پشاور کی طرف آرہی تھی۔ گاڑی کے ڈرائیور کو پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہ ےتاہم پولیس اہلکار کو انتہائی زخمی حالت میں قریبی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں اس کی حالت شدید تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جس کا نام جنید ہے اور ملزم اسلام آباد سے پشاور افطاری کے لئے جا رہا تھا۔اس نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے جب کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ڈرائیور گاڑی کو 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا اور ٹریفک پولیس اہلکار کے روکنے پر اسی سپیڈ سے اہلکار کو کچل دیا گیا تھا۔
اے ایس پی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موٹروے پولیس کی جانب سے مکمل معلومات ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔