کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیاں، قرض کی رقم 20 لاکھ سے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے کر دی گئی

کامیاب جوان پروگرام میں بڑی تبدیلیاں، قرض کی رقم 20 لاکھ سے بڑھا کر پانچ کروڑ روپے کر دی گئی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت پانچ کروڑ روپے تک کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کی۔ اسلام آباد میں منعقد کیے گئے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار، گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر معاشی ماہرین کی جانب سے شرکت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام میں بہت بڑی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کامیاب جوان پروگرام کو نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کرنے والا سب سے بڑا ٹول بنانے کے حکمت عملی پر بغور جائزہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں ملک پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جبکہ وفاقی وزیر خزانہ کی جانب سے قرضوں کی رقم کی تقسیم کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضوں کی رقم کی تقسیم کیلئے 4 مختلف کیٹگریز میں بنائی گئی ہے۔ پہلی کیٹیگری کے تحت ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک مائیکرو فنانسنگ عمل میں لائی جائے گی تاہم قرضوں کی رقم کی تقسیم دیہاتوں اور یونین کونسلز کی سطح پر کی جائے گی۔ دوسری کٹیگری میں کر بیس لاکھ روپے تک دیا جائے گا۔ جس کے حاصل کرنے کے لیے کسی قسم کی کوئی سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تیسری کیٹگری میں قرضوں کی رقم بیس لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے تک ہو گی جبکہ چوتھی کیٹگری میں ڈھائی کروڑ سے پانچ کروڑ روپے تک قرض دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پندرہ جون تک اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کابینہ سے کامیاب جوان پروگرام میں کی گئی تبدیلیوں کی منظوری لے لی جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *