لاہور میں بیلجیم سے آئی لڑکی کا قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی

لاہور میں بیلجیم سے آئی لڑکی کا قتل،  پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی

ذرائع کے مطابق لاہور میں بیلجئم سے آنے والی لڑکی گزشتہ روز قتل کر دیا گیا تھا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے فیس فائیو میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بیلجیئم سے آئی لڑکی کو لاہور کے علاقہ ڈیفنس کے فیز نمبر 5 میں پراسرار طریقے سے قتل کردیا گیا تھا۔ قتل ہونے والی لڑکی کا نام ماہرہ ذوالفقار اور اس کی عمر 26 سال بتائی جا رہی ہے۔ 26 سالہ ماہرہ ذوالفقار کے قتل کا مقدمہ ان کے پھوپھا کی موجودگی میں درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلجیم سے آئی لڑکی ماہرہ ذلفقار کے قتل میں ملوث ہونے کے خدشات پر دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بنائی جانے والی ابتدائی ایف آئی آر میں یہ بات واضح لکھی ہوئی ہے کہ مقتولہ یعنی کے ماہرہ خان نے اپنے حقوق کو چند روز قبل بتایا تھا کہ اس کے دو دوست اس سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس بات کا اصرار کر رہے ہیں۔ میرے منع کرنے پر وہ مجھے قتل کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ تاہم لڑکی کے پاکستان آنے پر دونوں ملزمان نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر لڑکی کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دو باتیں سامنے آئی ہے۔ پہلی یہ کہ مقتولہ لڑکی ماہرہ ذوالفقار کے گردن اور بازو میں گولی کے نشان پائے گئے ہیں۔ دوسری یہ کہ لڑکی کے پاؤں پر زخم کے نشانات موجود ہیں تاہم لڑکی ماہرہ خان کی موت گردن میں لگنے والی گولی سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ لڑکی کے پھو پھا کا کہنا تھا کہ ماہرہ زولفقار بیلجیئم کی رہائشی تھی ان کے اہل خانہ آج لاہور پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب پولیس کی طرف سے مقتولہ کے روم میٹ اقرا کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ مقدمہ میں درج دونوں نامزد ملزمان کی دوست تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک مرکزی ملزم حراست میں نہیں آئے ہیں مگر ان کے لیے جب وہ روز کارروائیاں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *