وزیراعظم جس کام کی نگرانی کا کہتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم جس کام کی نگرانی کا کہتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے، شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس کام کا بیڑہ غرق ہوجاتا ہے جس کام کا وزیراعظم عمران خان نگرانی کا کہتے ہیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم جس کام کی نگرانی کا کہتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہوجاتاہے،

انہوں نے کہا کہ این سی او سی اجلاس سے کچھ نہیں ہوتا، کیا این سی اوسی عوام کوماسک پہناسکا ؟؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں قیمتوں کے معاملات کی نگرانی خود کروں گا اور اپریل میں سب سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ ہوئی،

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جن بازاروں کا دورہ کیا، وہاں صرف اشیا تھیں لیکن خریدار کوئی نہیں تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ایک بیانیہ ہے، شہباز شریف نے نہ تو پی ڈی ایم بنائی اور نہ ہی انھوں نے توڑا ہے

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، 73 سالہ تاریخ میں 3 سال میں آٹے کی قیمت دگنی کبھی نہیں ہوئی یہ احتساب عوام کا ہورہا ہے

انہوں نے درخواست کی کہ وزیراعظم کمیشن ہی بنا دیں آٹے کی قیمت کیسے دگنی ہوگئی، چینی مافیا نے چینی برآمد کی جس سے بحران پیدا ہوا، آپ بتائیں چینی کی قیمت کم کرنے کے لئے کیا کارروائی کی ؟

انہوں نے کہا کہ ملک کو آئین کے مطابق چلائیں جھوٹے پرچے بنانا چھوڑ دیں، الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے حکومت کے سرکس کھلاڑیوں کا نہیں

انکا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کسی کام کی نہیںاس لیے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ انتخابی عمل کی نگرانی فوج کرے، انہیں فوج کی جگہ رینجرز کا نام لینا چاہیے تھا۔

سابق وزیراعظم ن نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور ویکسین محدود ہیں حکومت نے 10 کروڑ ویکسین کا آرڈر کیوں نہیں دیا ؟

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *