قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی موجودہ حکومت پر شدید تنقید

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت ہی ملک بھر میں قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ارکان اسمبلی سے ملاقات کی گئی۔ اور کان اسمبلی سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان عمران خان کی سرپرستی میں ہی قوم کا آٹا اور چینی کو لوٹا گیا۔ آج پوری پاکستانی قوم کو آٹا اور چینی کی فروخت کے لئے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اللہ کا خوف کریں اور عوام کو قطاروں جیسی زلالت سے بچائے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے وقت پر کروناویکسین کو حاصل نہ کرکے پوری قوم کی جان کو خطرے میں ڈالا جا چکا ہے۔

قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے کرونا وائرس کی بدولت پیدا ہونے والے حالات کی منیجمنٹ نہ ہوسکی۔ موجودہ حکومت پاکستان میں حالات سے نمٹنے کے لیے اور دور اندیشی پر مبنی حکمت عملی کا فقدان پایا گیا ہے۔ موجودہ حکومت پاکستان اب بھی غیر معمولی حالات میں عوام کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں کر رہی۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے پیدا شدہ مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ پر نکالنا افسوسناک ہے۔ کے پی کے سے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ عوام کو قطاروں میں کھڑا کیا جاتا ہے۔ ہمیں تو اس عوام کی رمضان میں دی جانے والی بد دعاؤں سے خوف آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی مکمل تباہی کے باوجود بھی حکومت کو ابھی تک احساس نہیں ہوا مہنگائی کے اصل ذمے دار موجودہ حکومت ہی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *