حکومت پنجاب کا کم لاگت میں بہترین گھر فراہم کرنے کا اعلان

حکومت پنجاب کا کم لاگت میں بہترین گھر فراہم کرنے کا اعلان

ذرائع حکومت پنجاب کی جانب سے غریب عوام کے لئے کم لاگت میں بہترین گھر فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے عام کیا گیا تھا کہ کم لاگت میں بہترین گھر تین مرلے کا دیا جائے گا تاہم اب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں گھر کو 3مرلے سے بڑھا کر ساڑھے تین مرلے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ویڈیو کال کے ذریعے کم لاگت بہترین گھر منصوبے کی پیشرفت کے متعلق بات چیت کی گئی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیم کے لئے 133 سے زائد مقامات کا جائزہ لیا جا چکا ہے۔ تعمیر کے پہلے مرحلے میں 54 مقامات انتخاب کیے گئے ہیں تاہم مجموعی طور پر 32 مقامات پر ترجیحی طور پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد رائیونڈ میں دس مختلف مقامات پر بیک وقت اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس منصوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے تین ارب روپے فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گھر کے سائز کو 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے تاہم اب گھر فروخت کرنے کی قیمت 14 لاکھ 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گھر لینے کا خواہش مند ہر ایک درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گی تاہم بینک آف پنجاب کی ماہانہ قسط 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر اندر افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم میں گھر تعمیر کر کے قرعہ اندازی کے ذریعے درخواست گزاروں میں گھر تقسیم کیے جائیں گے۔ اسی سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں اس منصوبے کا افتتاح ہوچکا ہے اور کام تیزی سے جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *