افسوسناک واقع: بیوی سے جھگڑے نے تین بچیوں کی جان لی

افسوسناک واقع: بیوی سے جھگڑے نے تین بچیوں کی جان لی

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی 3 بیٹیوں کو ہی قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں موجود شہر میانوالی کے علاقہ کالاباغ داؤد خیل میں ایک سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے اپنی تین کمسن بیٹیوں کو ہی قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی بچیوں کے نام ارفہ، علیشاہ اور عائشہ ہیں۔

پولیس کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی کے علاقے کالاباغ داودخیل کی ایک ہاؤسنگ اسکیم میں ملزم نادر خان کی جانب سے بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے پر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں گولیوں کی زد میں آنے کی وجہ سے ملزم کی تین بیٹیاں ارفہ، عائشہ اور علیشاہ جاں بحق ہو گئیں۔

میانوالی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دو بچیاں موقع پر ہی دم توڑ گئی تھیں تاہم تیسری بچی کو میانوالی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او میانوالی مستنصر فیروز کی جانب سے فوری کارروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے تاہم علاقائی پولیس نے ملزم نادر خان کو گرفتار کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *