دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی، پی ٹی آئی امیدوار نے درخواست جمع کروا دی

دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہوگی، پی ٹی آئی امیدوار نے درخواست جمع کروا دی

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 249 کے لیےضمنی الیکشن کروائے گئے تھے۔ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے لیے مجموعی طور پر 273 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو جیت لیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے دو پولنگ سٹیشنز 260 اور 261 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مجموعی طور پر تین درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز میں شفاف طریقے سے ووٹوں کی گنتی نہیں کی گئی۔ دوسری درخواست میں ان کا لکھنا تھا کہ مجموعی طور پر 21 پولنگ سٹیشن میں فارم 45 کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تیسری درخواست میں پی ٹی آئی کے امیدوار امجد آفریدی کا لکھنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ مختلف پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ کا پراسس دوبارہ کروایا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد زبیر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نواز سے تین ہزار ووٹ پیچھے تھی۔ 190 پولنگ اسٹیشنز میں پاکستان مسلم لیگ نواز آگے جا رہی تھی۔ پھر اچانک بریک لگ گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد درخواست جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب مفتاح اسماعیل کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو درخواست لکھی گئی ہے کہ 15 پولنگ اسٹیشنز میں فرانزک آڈٹ ہونے کے بعد ہی نتائج سامنے آنے چاہیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *