پشاور حکام نے پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر لائٹس پر پابندی عائد کر دی

پشاور حکام نے پتنگ بازی، کبوتر بازی اور لیزر لائٹس پر پابندی عائد کر دی

ذرائع کے مطابق پشاور میں ایئرپورٹ حکام کی جانب سے شکایت پر پشاور کام کی جانب سے کبوتر بازی، پتنگ بازی اور لیزر لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایئرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران زمین سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اور دوسری جانب کبوتربازی پتنگ بازی ہوائی فائرنگ سے بھی پروازوں کو لینڈ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا پیش آتا ہے۔ ان صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پشاور حکام کی جانب سے لیزر لائٹ کے استعمال، پتنگ بازی، کبوتر بازی اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور کبوتر بازی اور لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جو شہری اس پابندی پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صرف اپریل کے مہینے میں طیاروں کے لینڈنگ کے دوران زمین سے لیزر لائٹس سے مارنے کے آٹھ واقعات ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں بھی فلائٹس کی لینڈنگ کے دوران زمین سے لائٹس مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ لینڈنگ کے دوران زمین سے لیزر لائٹ مارنے سے متاثر ہونے والے پروازوں میں پی آئی اے، قطر ایئر ویز، گلف ایئر، عربیہ ایئر اور بلو ایئر کے پروازیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروازوں کی لینڈنگ کے دوران زمین سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات کے متعلق پشاور حکام اور پولیس کو تحریری طور پر آگاہ کرچکے ہیں۔دوسری طرف پشاور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 144 دفعہ کو نافذ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق لینڈنگ کے دوران لیزر لائٹس پڑنے سے پروازوں کے تحفظات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والی بہت سی پروازں کی جانب سے بھی لیزر لائٹ کے واقعات کی شکایت کی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *