پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے قومی و صوبائی اسمبلی وزراء کی ملاقاتیں ہوئیں ملاقاتوں کے موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔کیونکہ وائرس کے باعث ہیلتھ سسٹم پر بے پناہ دباؤ ہے، عوام کواحتیاط کرنا ہوگی، صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن نےملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے اپوزیشن بھی وہ ملی جس کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے

آج پنجاب صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کی موجودہ وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور  کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کے حوالے سے کابینہ اراکین سے مشاورت کی

کابینہ اجلاس میں لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن اور 20 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں  لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم مکمل لاک ڈاؤن کی اجازت سی این سی سے لی جائے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *