3 مئی سے 40 سے 49 سال عمر والے افراد کو کرونا ویکسین لگانی شروع کر دی جائے گی

3 مئی سے 40 سے 49 سال عمر والے افراد کو کرونا ویکسین لگانی شروع کر دی جائے گی

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا ہے کہ 3 میں سے 40 سے 49 سال عمر رکھنے والے افراد کرونا ویکسین لگانا شروع کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ سوموار والے دن سے 40 سال سے لے کر 49 سال عمر والے شہریوں کو کرونا ویکسین لگانا شروع کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 40 سے 49 سال کی عمر رکھنے والے شہریوں کے لیے کرونا ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 40 سے 49 سال کی عمر رکھنے والے افراد کی کرونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کے آغاز کا پیغام جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا گیا تھا کہ اب 40 سے 49 سال عمر تک کے افراد کو خود کو کرونا ویکسینیشن کے لئے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

وہ شہری جو خود کو کہنا ویکسینیشن کے لئے رجسٹرڈ کروانا چاہتا ہے اسے اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر سینڈ کرنا ہوگا۔ جس کے بعد شہری کے پاس این سی او سی کی جانب سے ویکسینیشن کی تاریخ اور ویکسینیشن سینٹر کے بارے میں معلومات بھیجی جائیں گی۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آج سے ملک پاکستان کے تمام شہری جن کی عمر 50 سال سے 59 سال ہے وہ کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر اپنا شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 50 سے 59 سال کی عمر رکھنے والے افراد کو اب کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کردہ ویکسینیشن سینٹر پر عمر کے لحاظ سے کرونا ویکسین مفت لگائی جا رہی ہے تاہم آپ کسی نجی ویکسینیشن سینٹر سے رقم کے عوض کسی بھی عمر کے افراد کو ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *