پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خطرناک ہے شہریوں کو ایس و پیز پر عملدرآمد کے لیے حکومت نے فوج کی مدد لی ہےگزشتہ روز کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا پنجاب ، کشمیر ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور اسلام آباد میں پاک فوج ایس و پیز پر عملدرآمد کرواۓ گی
لاہور میں چھ بجے کے بعد فوج کنٹرول سنبھالے گی اور کسی شخص کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایمر جنسی کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ سرکاری ملازمین دفتر کا کارڈ دکھا کر سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔
خیال رہے پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں اس بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا ک ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔