ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے پیدا شدہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین کی اتنی بڑی کھیپ اپنے دوست ملک چائنہ سے خرید کی ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق کرونا ویکسین کی بڑی کھیپ کی خریداری چائنا کی تین کمپنیوں سے کی گئی ہے۔
ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک پاکستان نے
ٹوٹل ساڑھے تین کروڑ ویکسین کی ڈوز خریدی ہیں۔ پاکستانی حکام کی جانب سے کین سائنو نامی کرونا ویکسین کی دو کروڑ ڈوزز خرید کی گئی ہے۔
وفاقی حکام کی جانب سے چائنہ کی کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی سائنو فام سے 55 لاکھ
کرونا ویکسین خریدنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔ جب کہ سائنو ویک کمپنی سے 50لاکھ کرونا ویکسین ڈوززکا معاہدہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وہ کام پہلے سے ہی چائنہ کی کمپنی سائنو فارم سے کرونا ویکسین خرید چکے ہیں۔ چین سے اب تک پاکستان میں کرونا ویکسین کی 8 کھیپسں آ چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی چائنا سے خریدی گئی کروناویکسین کی کھیپ پاکستان میں پہنچی تھی۔ وفاقی اعدادوشمار کے مطابق اب تک چائنہ سے پاکستان میں آنے والی کرونا ویکسین کی ڈوز کی تعداد 35 لاکھ 60 ہزار ہے۔ باقی حکام کی جانب سے چائنا سے خریدی گئی کرونا ویکسین میں سائنو فارم، کینو سائنو اور سائنو ویک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ دوست ملک چائنہ پاکستان کو 15 لاکھ سائنو فارم کرونا ویکسین کی ڈوز تحفے کے طور پر دے چکا ہے اور گزشتہ ہفتے ہی چائنا سے خریدی گئی کرونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچ تھی۔
یاد رہے کہ پوری دنیا سمیت پاکستان اس وقت کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریوں کا شکار ہے تاہم اس چیلنج اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے دوست ملک چائنہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھے ملا کر کھڑا دیکھائی دیتا ہے۔