طویل عرصہ میں کتنے پاکستانیوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں؟ وفاقی وزیر کا بیان سامنے آگیا

طویل عرصہ میں کتنے پاکستانیوں کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں؟  وفاقی وزیر کا بیان سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان چاہتی ہے کہ ایک طویل عرصے میں دس کروڑ پاکستانیوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے پاکستان کارپوریٹ گروپ کے آن لائن سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ٹارگٹ ہے کہ وہ ایک طویل مدت کے دوران دس کروڑ پاکستانیوں کروناویکسین لگانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اس وقت تقریبا 17 لاکھ لوگوں کو کرونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا ہدف ہے کہ تھوڑے عرصے میں دو کروڑ 60 لاکھ پاکستانیوں کو ویکسین لگا دی جائے۔

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ہونے والی تباہ کاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا کرونا ویکسین کی برآمد پر پابندی عائد کر چکا ہے جبکہ بھارت میں اس وقت دنیا کے سب سے زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے خلاف استعمال ہونے والی ویکسین کی بر آمد کو روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کارپوریٹ گروپ کے سمینار سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف چین اور روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے مگر افراتفری نہ پھیلی ہوئی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے صوبہ سندھ میں گورنر راج کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کو خارج از امکان قرار دیتا ہوں۔ سندھ میں گورنر راج کا قیام ایک سیاسی نعرے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ سندھ اور کراچی کی ووٹنگ کنڈیشن کے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابھی تک سندھ اور کراچی میں ووٹ لسانی اور زبانی بنیادوں پر حاصل کیے جاتے ہیں۔ جبکہ پنجاب اور کے پی کے میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ نہیں ڈالا جائے گا تب تک سندھ کے مسائل بھی حل نہیں ہوں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *