ذرائع مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حکام کی جانب سے ملک بھر میں ہونے والے امتحانات کے متعلق بڑا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے حکام کی جانب سے پورے ملک میں ہونے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی طرف سے لیے جانے والے امتحانات کو کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی شرح اور تباہ کاریوں کو مد نظر ملتوی کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے جاری سمسٹر خزاں 2020 کے کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کو کام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں ملتوی ہونے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے شیڈول کے متعلق دوبارہ اعلان عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان ضلعی دفاتر کے ڈائریکٹرز کی طرف سے آنے والے پیغامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ، بی بی اے، بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور دیگر امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور ان امتحانات کے لیے جانے کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب نومبر 2020 میں ہونے والے تمام امتحانات کو کرونا وائرس کی تیسری لہر کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا تھا۔ حکومت پاکستان کے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی حکام نے بھی اپنے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے جانے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا تھا۔