ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے پیدا شدہ بدترین صورتحال پر بھارت کو مدد کی پیشکش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کو سامنے رکھتے ہوئے بھارت کی مدد کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ بلکہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر ریلیف سپورٹ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم بھارت کو مدد کی پیشکش کرنے کی وجہ جذبہ خیر سگالی ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال میں جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کی جانب سے بھارت کے لوگوں کو ڈیجیٹل ایکسرے مشین وینٹی لیٹر ز اور دیگر اہم اشیا فراہم کی جائیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید لکھنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کی متعلقہ اتھارٹیز ریلی سپورٹ کے لئے بھیجی جانے والی چیزوں کو جلد از جلد بھارت منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک مل کر آئندہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے بھارت کے لئے ریلیف کے اعلان سے قبل ہی وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارت کے رہنے والوں کو اس وقت تک کرونا وائرس کی سب سے زیادہ خطرناک لہر کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بھارت کی عوام کے ساتھ اس مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے بچاؤ کی خاطر اس خطرناک عالمی وبا سے مل کر لڑنا ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان کے اظہار یکجہتی کے پیغام سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے جانب سے بھارت کے لئے ہمدردی کا پیغام دے دیا گیا تھا۔