شہباز شریف نے رہائی کے بعد عوام، پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے اظہار تشکر کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے شہباز شریف کی رہائی کے بعد پی ڈی ایم نے شہباز شریف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اگلے 48 گھنٹوں میں پی ڈی ایم کے مختلف رہنماوں سے رابطہ کریں گے اور امکان ہے کہ جلد ہی پی ڈی ایم رہنماؤں کو شہبازشریف کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔
دوسری طرف مریم نواز نے بھی اپنی کمپین تیز کر دی ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شہباز شریف سے زیادہ مریم نواز متحرک نظر آئے
مولانا فضل الرحمان بھی یہی چاہتے ہیں کہ شہباز شریف کی بجائے مریم نواز زیادہ ان نظر آئےاور شہباز شریف بھی نواز شریف کے پالیسی اور بیانیہ کے مطابق کام کریں۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کو پیشکش دی گئی ہے کہ اگر پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن میں رول ادا کرتے ہیں تو پھر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوریاں ختم ہو سکتی ہیں
،