وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی

وزیراعظم عمران خان کا کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے اظہار ہمدردی

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کے ذریعے کورونا سے متاثرہ بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے انکا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے آج ٹویٹر پر ٹویٹ کی جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی شہری کورونا کی خطرناک لہر سے نمٹ رہے ہیں، بھارت سمیت دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

خیال رہے کیسزمیں اضافے کی بناء پر بھارت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہوگئی ہے ہسپتال بھر چکے ہیں جبکہ اسپتالوں میں افراتفری کا عالم ہے ایسے مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت گزشتہ روز ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

ایدھی سربراہ فیصل ایدھی نے نریندرمودی کو خط میں لکھا کہ ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور انسانیت کے ناطے بھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں انہوں نے مریضوں50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *