لاڑکانہ:سرجری کے آپریشن کے دوران مریضہ کے ساتھ زیادتی کی گئی

لاڑکانہ:سرجری کے آپریشن کے دوران مریضہ کے ساتھ زیادتی کی گئی

ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایک نجی اسپتال کے اندر سرجری کے آپریشن کیلئے لے جائی جانے والی خاتون زیادتی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں سرجری آپریشن کے دوران مریضہ سے زیادتی کا انکشاف رکن سندھ اسمبلی رعنا انصار کی جانب سے سندھ اسمبلی میں گفتگو کے دوران کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ممبر سندھ اسمبلی رعنا انصار کی جانب سے سندھ اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کے بعد کہا گیا کہ لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں مریضہ کو آپریشن کے بہانے زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے رعنا انصار کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے ایک نجی اسپتال میں سرجری کے آپریشن کے لئے آنے والی خاتون کو آپریشن تھیٹر میں بے ہوش کرکے آپریشن کے بہانے 3 ملازمین کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق توجہ دلاؤ نوٹس کو سندھ اسمبلی میں پیش کرنے کے بعد صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا کی جانب سے سندھ اسمبلی میں لاڑکانہ کے نجی ہسپتال میں ہونے والے زیادتی کے واقعے کے متعلق مزید تفصیلات پیش کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں لاڑکانہ کے نجی اسپتال میں پیش آنے والے واقعہ کے متعلق پیش کی گئی تفصیلات میں صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں شہلا رضا کی جانب سے کہا گیا کہ یہ واقعہ 12 مارچ کو لاڑکانہ کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا پولیس کی جانب سے واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تینوں ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا کی جانب سے کہا گیا کہ زیادتی کا شکار خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا تھا تاہم خاتون کا ڈی این اے ٹیسٹ ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ سے میچ نہیں ہوا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ وہ اس واقعے کو خود سے جانچ رہی ہیں۔ اس واقعے میں ملوث ملزمان کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لانے کے بعد انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *