فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے زیرصدارت آج آج فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جو کہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ملتوی کردیا گیا اور معاملے پر بحث نہ ہوسکی ہنگامہ آرائی کے باعث اجلاس ملتوی کردیا گیا

اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ پہلے فرانس میں شائع گستاخانہ خاکوں سے متعلق قرارداد پر بات کرنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد آپ کو موقع ملے گا۔ لیکن پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وقفہ سوالات کا بائیکاٹ کردیا

اجلاس میں ن لیگ ،جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی نے شرکت کی اجلاس کے شروع میں ہی اپوزیشن اراکین اپنے نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔ قراراداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پراپوزیشن نے کڑی تنقید کی

اپوزیشن نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیر کرلیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی کی جس سے ایوان مچھلی منڈی بن گیا۔ اپوزیشن ارکان نے لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت کے نعرے بھی لگائے۔

جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاخیال رہے کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *